ایک ہی خاندان کی تین خواتین سمیت چھ افراد کا گولی مارکر قتل

مورینا،  مئی .مدھیہ پردیش کے مورینا ضلع کے سیہونیا تھانہ علاقے میں پرانی دشمنی کی وجہ سے آج ایک ہی خاندان کی تین خواتین سمیت چھ افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا، جب کہ خاندان کے تین دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے۔
زخمیوں میں سے دو کو علاج کے لیے گوالیار اور ایک کو مورینا کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ گاؤں میں کشیدہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔انچارج پولیس سپرنٹنڈنٹ رائے سنگھ ناروریا نے آج یہاں بتایا کہ سال 2014 میں گاؤں کے بیربھن اور سبرن سنگھ تومر کے قتل میں ایک ہی خاندان کے کچھ لوگوں کے نام بھی شامل تھے۔ اس کے بعد ملزم کا پورا خاندان گاؤں چھوڑ کر احمد آباد میں رہنے چلا گیا۔ لیکن بعد میں دونوں فریقوں کے درمیان سمجھوتہ ہو گیا۔پولیس کے مطابق پہلے مارے گئے بیربھن کے اہل خانہ نے آج قتل ہونے والے گجیندر سنگھ کو اہل خانہ کے ساتھ یہ کہہ کر گاؤں بلایا تھا کہ اب وہ گاؤں واپس آجائیں، اب ان کی کوئی دشمنی نہیں ہے۔ اس یقین دہانی کے بعد گجیندر سنگھ اپنے خاندان کے ساتھ دو دن پہلے احمد آباد سے آئے تھے۔ پورا خاندان دو دن سے مورینا میں تھا اور آج سووا گجیندر سنگھ تومر اپنے پورے خاندان کے ساتھ گاؤں لیپا پہنچے۔ جیسے ہی گجیندر سنگھ اپنے گھر پہنچے، نصف درجن سے زائد ملزمان نے لاٹھیوں سے خاندان پر حملہ کیردیا اور تیزی سے فائرنگ شروع کردی۔ اس کی وجہ سے گجیندر سنگھ تومر اور ان کے دو بیٹے سنجو تومر (40) اور ستیہ پرکاش (35) اور ان کے خاندان کی تین خواتین ببلی (36)، کیساکماری (46) اور مدھو (30) کی گولی لگنے سے موقع پر ہی موت ہوگئی۔ فائرنگ سے خاندان کے تین دیگر افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گاؤں میں کشیدہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں پولیس فورس کو تعینات کردیا گیا ہے۔ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے ان کے ٹھکانوں پر چھاپے مار رہی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع ہیڈ کوارٹر کے اعلیٰ پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور اب وہاں پر خیمہ زن ہیں ۔

Related Articles