ایکسائز پالیسی کیس میں پوچھ گچھ کے لیے سسودیا سی بی آئی کے سامنے پیش ہوئے

نئی دہلی، اکتوبر۔دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا دہلی ایکسائز پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ معاملے میں جاری تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے آج یہاں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے سامنے پیش ہوئے۔ سی بی آئی نے مسٹر سسودیا کو افسران کے سامنے پیش ہونے کے لیے بلایا ہے۔ مسٹر سسودیا آج سب سے پہلے اپنے پارٹی کارکنوں کے ساتھ بابائے قوم مہاتما گاندھی کی یادگار راج گھاٹ پہنچے اور پھر سی بی آئی ہیڈ کوارٹر چلے گئے۔ اس دوران عام آدمی پارٹی (آپ) کے لیڈر سسودیا نے کہا کہ انہیں گجرات میں انتخابی مہم چلانے سے روکنے کے لیے فرضی کیس میں گرفتار کرنے کی تیاریاں کی جاری ہیں۔ مسٹر سسودیا نے نئی ایکسائز پالیسی سےمتعلق مبینہ گھوٹالہ کیس میں سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے سے پہلے آج کو کئی ٹویٹس کئے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف سراسر جھوٹا مقدمہ بنا کر مجھے گرفتار کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ مجھے آئندہ دنوں میں انتخابی مہم کے لیے گجرات جانا تھا۔ یہ لوگ گجرات انتخابات میں بری طرح ہار رہے ہیں۔ ان کا مقصد مجھے گجرات انتخابی مہم میں جانے سے روکنا ہے۔ مسٹر سسودیا نے کہا ”جب میں گجرات گیا تو میں نے گجرات کے لوگوں سے کہا کہ ہم گجرات میں بھی آپ کے بچوں کے لیے دہلی کی طرح شاندار اسکول بنائیں گے، وہاں کے لوگ عام آدمی پارٹی سے بہت خوش ہیں۔ لیکن یہ لوگ نہیں چاہتے کہ گجرات میں بھی اچھے اسکول بنیں، گجرات کے لوگ بھی پڑھیں اور ترقی کریں۔ لیکن میرے جیل جانے سے گجرات کی انتخابی مہم نہیں رکے گی۔ آج ہر گجراتی اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ گجرات کا بچہ بچہ اب اچھے اسکول، اسپتال، نوکری اور بجلی کے لیے مہم چلا رہا ہے۔ گجرات میں آنے والے انتخابات ایک تحریک ہوگی ‘‘۔ دہلی کے نائب وزیراعلی نے کہا ”میرے خلاف بالکل جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے۔ میرے گھر کی تلاشی لی گئی لیکن وہاں کچھ نہیں ملا، میرے تمام بینک لاکرز دیکھے گئے ، کچھ نہیں ملا، میرے گاؤں جا کر سب چھان بین کی گئی ، لیکن وہاں بھی کچھ نہیں ملا۔ یہ کیس پوری طرح فرضی ہے۔” مسٹر سسودیا نے صحافیوں کو بتایا کہ مجھے سی بی آئی نے بلایا ہے۔ وہ مجھے گرفتار کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ سی بی آئی کے چھاپے میں کرپشن کا ایک پیسہ بھی نہیں ملا۔ بینک لاکر میں کچھ نہیں ملا۔ سونا، نقدی یا جائیداد کے کاغذات نہیں ملے۔ میرے گاؤں میں دریافت کی گیا، وہاں بھی کچھ نہیں ملا۔ وہ جانتے ہیں کہ سارا کیس فرضی ہے۔ ان کا مقصد مجھے گرفتار کر کے جیل میں ڈالنا ہے تاکہ میں گجرات نہ جاسکوں ، بی جے پی بہت خوفزدہ ہے۔ میں جب بھی گجرات گیا وہاں کے اسکولوں اور اسپتالوں کی حالت خراب ہے۔ گجرات کے لوگوں کو مسٹر اروند کیجریوال سےبڑی امیدیں ہیں۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا، "منیش کے گھر پر چھاپے میں کچھ نہیں ملا، بینک لاکر میں کچھ نہیں ملا۔ ان کے خلاف مقدمہ سراسر جھوٹا ہے۔ انہیں انتخابی مہم کے لیے گجرات جانا تھا اس انہیں وہاں جانے سے روکنے کے لیے گرفتار کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ لیکن انتخابی مہم نہیں رکے گی۔ گجرات کا ہر فرد آج آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔ مسٹر کیجریوال نے ٹویٹ کیا، "گجرات کے نتائج 8 دسمبر کو آئیں گے۔ یہ لوگ مسٹر سسودیا کو اس وقت تک جیل میں رکھیں گے جب تک گجرات میں انتخابات نہیں ہوجاتے۔

Related Articles