این ای ای ٹی پی جی 2021 پر روک لگانے سے عدالت عظمیٰ کا انکار
نئی دہلی ، ستمبر, سپریم کورٹ نے جمعرات کو قومی داخلہ اور اہلیتی ٹسٹ ( این ای ای ٹی) پی جی 2021 کے سینٹر کی تبدیلی سے متعلق اجازت مانگنے والی درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا۔درخواست گزار ڈاکٹروں نے نیشنل بورڈ آف ایگزامینیشن (این بی ای) سے درخواست کی تھی کہ وہ امتحان کے انعقاد کے لیے ہدایات جاری کرے جب تک کہ امتحانی مراکز کی تبدیلی کی اجازت نہ دی جائے۔جسٹس ادے امیش للت ، جسٹس ایس روندربھٹ اور جسٹس بیلا ایم ترویدی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے درخواست خارج کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور چھوٹی سفری پابندیاں فی الحال برقرار ہیں۔عدالت نے درخواست گزاروں کی جانب سے پیش ہونے والی سینئر ایڈووکیٹ میناکشی اروڑہ کے دلائل کو مسترد کردیا ، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کیرالہ اور ملک کے دیگر حصوں میں کورونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔جسٹس للت نے کہا کہ اب کورونا کی صورتحال بدل گئی ہے۔ دو منزلوں کے درمیان پروازیں باقاعدہ شروع ہو گئی ہیں۔ یہی نہیں ، ویکسینیشن میں اضافہ ہوا ہے اور کیسز کی شدت میں کمی آئی ہے۔اس کے ساتھ ہی عدالت عظمیٰ نے درخواست خارج کردی۔