این آئی اے کے ان پٹ کی بنیاد پر اندور پولیس نے سرفراز کو پکڑا: نروتم مشرا

بھوپال، فروری ۔ مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج بتایا کہ قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کے ان پٹ کی بنیاد پر اندور پولیس نے سرفراز نامی ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ڈاکٹر مشرا نے بتایا کہ اس سلسلے میں این آئی اے سے ان پٹ موصول ہوا ہے۔ جس کے بعد اندور پولیس نے سرفراز نامی ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔دہشت گردانہ حملے کے اندیشہ کے بعد حرکت میں آنے والی پولیس اور انٹلیجنس اندور کی گرین پارک کالونی کے سرفراز سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ سرفراز کے ہانگ کانگ سے لنک کا پتہ چلاہے۔ منگل کو ممبئی اے ٹی ایس اور این آئی اے بھی پوچھ گچھ کے لیے اندور پہنچ گئی۔ دوسری جانب الرٹ کے بعد اندور میں بھی بم ڈسپوزل اسکواڈ متحرک ہوگیا ہے اور ہر جگہ پر سراغ رساں کتوں سے تلاشی مہم جاری ہے۔

Related Articles