این آئی اے نے دھماکہ خیز مواد اور ہتھیاروں کے معاملے میں مفرور ملزم کو گرفتار کیا
چنئی، دسمبر۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے تمل ناڈو کے تھانجاور ضلع کے اورتھناڈ علاقے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز آلات کی تیاری کے معاملے میں ایک مفرور ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ٹویٹر پر جاری کردہ ایک ریلیز میں این آئی اے نے کہا کہ تینوں ملزمین ممنوعہ لبریشن ٹائیگرز آف تامل ایلم (ایل ٹی ٹی ای) سے متاثر ہو کر ورلڈ تمل جسٹس کیس (ڈبلیو ٹی جے سی) نامی تنظیم بنا کر اسلحہ اور گولہ بارود تیار کرنے میں ملوث تھے۔ریلیز میں کہا گیا کہ مفرور ملزم کو کل گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کی پہچان کبیلا عرف کبلن کے طور پر ہوئی ہے، جو ریاست کے سیلم ضلع میں اومالور کے قریب کلانکولتھور کے قریب چنا پتھور کا رہنے والا ہے۔ تینوں ملزموں کے خلاف سیلم ضلع کے اومالور پولس اسٹیشن میں اسلحہ رکھنے کا معاملہ درج کیا گیا تھا اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مختلف دفعات کے تحت چارج شیٹ داخل کی گئی تھی۔یہ مقدمہ ابتدائی طور پر اومالور پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا اور این آئی اے نے اس سال 25 جولائی کو این آئی پی اے کے تحت نئی دہلی پولیس اسٹیشن میں دوبارہ درج کیا گیا۔اس معاملے میں اب تک تین ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ معاملے کی جانچ جاری ہے۔