اینڈرسن اور براڈ ویسٹ انڈیزدورے سے باہر
لندن، فروری ۔آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز میں انگلینڈ کی خراب کارکردگی کا غصہ اب ٹیم انتظامیہ سے ڈریسنگ روم تک پہنچ گیا ہے۔ جس کی وجہ سے تجربہ کار تیزگیندباز جیمز اینڈرسن اور ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والےا سٹورٹ براڈ کو آئندہ ویسٹ انڈیز کے دورے سے باہر کر دیا گیا ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے عبوری ڈائریکٹر کرکٹ اینڈریو اسٹراس نے تاہم کہا کہ اس فیصلے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ دونوں کھلاڑیوں کے کیریئر کا خاتمہ ہے۔ اسٹراس نے ایک ریلیز میں کہا، "نئے سلیکٹر نے ٹیسٹ کپتان جو روٹ سے معلومات لی تھی اور وہ آسٹریلیا میں ملی شکست کی وجہ سے ایک باؤنڈری لائن کھینچنا چاہتے تھے۔ تجربہ کار جوڑی کے طویل مدتی مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنا مستقل منیجنگ ڈائریکٹر اور ہیڈ کوچ پر منحصر ہوگا۔ جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کے حوالے سے میں اس بات پر زور دینا چاہوں گا کہ انگلینڈ کے کھلاڑی کے طور پر ان کے کیریئر کا خاتمہ نہیں ہے۔ اسٹراس نے کہا کہ "ہم سمجھتے ہیں کہ کچھ دلچسپ نئی گیندبازی صلاحیت کو دیکھنا اور دیگر کھلاڑیوں کو کچھ اضافی ذمہ داریاں دینا ضروری ہے جو پہلے کھیل چکے ہیں۔” اینڈرسن اور براڈ انگلینڈ کے سیٹ اپ میں جو معیار اور تجربہ لاتے ہیں، اس پر کسی کو شبہ نہیں ہے۔ یہ نئے منیجنگ ڈائریکٹر اور مستقل ہیڈ کوچ پر منحصر ہے کہ آیا وہ اس موسم گرما اور اس کے بعد ٹیم میں شامل ہوں گے یا نہیں۔ اس ٹیم کا یہ انتخاب ایک نئے عمل کا آغاز ہے اور انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ کو وہاں واپس لانے کے لئے ایک سفرہے جہاں اسے ہونا چاہیے اور اب سخت محنت شروعات ہوگی۔
ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے انگلینڈ کی ٹیم :جو روٹ (کپتان)، جیک کراوی، اولی پوپ، ثاقب محمود، الیکس لیز، بین فوکس (وکٹ کیپر)، مارک ووڈ، کرس ووکس، میتھیو پارکنسن، جانی بیرسٹو، اولی رابنسن، میتھیو فشر، ڈین لارنس، کریگ اوورٹن، جیک لیچ، بین اسٹوکس۔