پاکستان اور ڈاربی شائر کیساتھ معاہدے پر مکی آرتھر تنقید کی زد میں

کراچی ،مئی۔ مکی آرتھر نے ڈاربی شائر کاؤنٹی کے ساتھ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر کا بھی معاہدہ کیا ہے ایک وقت میں دو ٹیموں کے ساتھ کوچنگ کرنے پر برطانوی میڈیا نے ان کی ساکھ پر سوال اٹھا تے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ایک وقت میں دو ذمے داریاں مل گئیں ہیں، لیکن اکٹھیدو ٹیموں کے ساتھ معاہدہ خطرناک اور رسک والا ہے۔ ڈاربی شائر انگلینڈ میں ڈویڑن ٹو کی ٹیم ہے۔ اس سال ڈویڑن ٹو میں تین میں سے دو میچ ہار چکی ہے ایک ڈرا ہوا ہے۔ ٹیبل میں آخری نمبر کی ٹیم کو ڈرہم نے اسے اننگز سے ہرایا۔میچ میں پاکستانی حیدر علی صفر اور ایک پر آؤٹ ہوئے۔ انگلش میڈیا کے مطابق مکی آرتھر بڑے کوچ ضرور ہیں لیکن ایسی کیا ضرورت پیش آئی جس کے تحت انہیں کاؤنٹی کے ساتھ ایک بڑی ٹیم نے بھی اہم ذمے داری دے دی۔ شایدیہ معاہدہ اور انتظام زیادہ وقت نہ چل سکے۔ انگلش میڈیا کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ مکی آرتھر نے حقیقی طور پر اپنے چار سالہ پروجیکٹ میں ایک کلب میں سرمایہ کاری کی ہے۔ کلب اور کوچ دونوں ہی واضح ہیں کہ پاکستان نہیں بلکہ وہ اس کی توجہ کا مرکز ہیں۔مکی آرتھر کا کاؤنٹی کے ساتھ چار سال کا معاہدہ ہے۔ پاکستان ٹیم کے ساتھ ان کے معاہدے کی مدت ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہے۔

Related Articles