ایم وی اے اور این سی پی مل کر آئندہ انتخابات لڑیں گی: پوار

کولہاپور، جنوری۔نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے قومی صدر شرد پوار نے اتوار کو کہا کہ این سی پی، کانگریس اور شیوسینا (ٹھاکرے) پر مشتمل مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) آئندہ ریاستی اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات مشترکہ طور پر لڑیں گی۔ اتوار کی صبح یہاں ایک ہوٹل میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں مسٹر پوار نے کہا، ہم مل کر تیاری کر رہے ہیں اور اگلے سال ریاستی اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات لڑنے کے لیے مختلف حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ جب تک اکٹھے الیکشن لڑنے کے معاملے پر حتمی فیصلہ نہیں کیا جاتا تب تک مل کر لڑنا مشکل ہوگا۔ ریاست کی موجودہ سیاسی صورتحال پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مسٹر پوار نے کہا کہ ہاتھ میں اقتدار کے ساتھ پاؤں زمین پر رکھنے کی ضرورت ہے ، لیکن موجودہ حکمران لیڈر غلط بات کر رہے ہیں اور اپوزیشن لیڈروں کو جیل میں ڈال رہے ہیں اور یہ سراسر غلط ہے۔ یہاں تک کہ اب تو شیو سینا کے بھی دو گروپ تھے لیکن وفادار شیوسینک میدان میں کام کر رہے ہیں اور ادھو ٹھاکرے کے ساتھ آنے والے انتخابات میں لوگ حقیقی شیو سینا دیکھیں گے۔شیوسینا کے لیڈر سنجے راوت کے اس بیان پر کہ موجودہ ریاستی حکومت اگلے ماہ گر جائے گی، مسٹر پوار نے طنزیہ انداز میں جواب دیا اور کہا کہ مسٹر راوت نے اس معاملے پر کیا کہا اس کے بارے میں انہیں کچھ نہیں معلوم، مسٹر راوت کے پلان کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے۔ کانگریس کے نوجوان رہنما راہل گاندھی اور ان کی بھارت جوڑو یاترا کی تعریف کرتے ہوئے مسٹر پوار نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی مسٹر گاندھی کے بارے میں نقطہ نظر کو آلودہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مسٹر پوار نے کہا کہ ریاست کے موجودہ گورنر بھگت سنگھ کوشیاری بار بار متنازعہ بیان دے رہے ہیں اور گورنر کے عہدے کے وقار کا احترام نہیں کررہے ہیں۔ مسٹر پوار نے کہا کہ چھترپتی سنبھاجی مہاراج کو سوراجیہ رکشک کہنا غلط نہیں ہے کیونکہ انہوں نے سوراجیہ پر بہت سے حملوں کا مضبوطی کے ساتھ سامنا کیا۔

Related Articles