ایس پی کے قدآور لیڈر دیپ نارائن یادو گرفتار
جھانسی:ستمبر۔اترپردیش کے ضلع جھانسی میں پیر کو پولیس نے سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے قدآوررہنما و سابق ایم ایل اے دیپ نارائن سنگھ یادو کو گرفتارکرلیا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس(ڈی آئی جی) جھانسی ڈویژن گوگندر کمار نے بتایا کہ 16ستمبر کو قنوج جیل سے پولیس حراست میں سزایافتہ مجرم لیکھ راج یادو کو پیشی کے لئے لایا گیا تھا۔لیکھ راج کے خلاف مختلف تھانوں میں 47مقدمے میں درج ہیں۔ڈی آئی جی کے مطابق کچہری احاطے میں تقریبا 60سے 70لوگوں نے پولیس کی گاڑی کو گھیر لیا اورلیکھ راج یادو کو وہاں سے فرار کرنے کی کوشش کی۔اس ضمن میں ان لوگوں نے گاڑی پر موجود پولیس اہلکاروں کو ڈرایا دھمکایا بھی۔لیکن پولیس کی مستعدی کے سامنے وہ اپنی کوشش میں کامیاب نہیں ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ مذکوروہ بالا معاملے میں ہی ایس پی لیڈر دیپ نارائن یادو کو گرفتارکیا گیاہے۔اس معاملے میں پولیس نے ابھی تک 11ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔اس واقعہ میں شامل ہر مجرم کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔پولیس نے اس واقعہ مین استعمال کی گئی گاڑی کو بھی برآمد کرلیا ہے۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ دیپ نارائن کے خلاف مختلف تھانوں میں 40سے زیادہ مقدمے درج ہیں۔وہیں دیپ نارائن کی گرفتاری کے بعد ضلع کا سیاسی پارہ گرم ہوگیا ہے۔پولیس سابق ایم ایل اے کو گرفتار کر کے نواب آباد تھانے لے کر آئی تھی۔ان کے کارکنوں کو پتہ چلتے ہیں بڑی تعداد میں کارکنان تھانے پہنچ گئے۔جس کے بعد پولیس کا کافی مشقت کرنی پڑی۔دیپ نارائن نے پولیس کی اس کاروائی کو ان کے خلاف حکومت کے اشارے پر انتظامیہ کی گئی کاروائی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں جان بوجھ کر اس معاملے میں گھسیٹا جارہا ہے۔