ایس پی ایم پی۔ ایم ایل اے نے یوگی سے کی ملاقات
مرادآباد:ستمبرمغربی اترپردیش کے ضلع مرادآباد پہنچے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے ایم پی اور اراکین اسمبلی نے ملاقات کی و ضلع میں یونیورسٹی کے قیام کے مطالبے کو دہرایا۔سرکٹ ہاوس میں ہفتہ کو ترقیاتی کاموں اور نظم ونسق کا جائزہ لینے پہنچے یوگی نے ضلع کے ایس پی ایم پی و اراکین اسمبلی سے ملاقات کی۔ ان کا الزام ہے کہ بی جے پی کو اقتدار میں مکمل شراکت داری چاہئے لیکن ترقیاتی کاموں میں اس کی دلچسپی نہیں ہے۔ اسمبلی انتخابات کے دوران مرادآباد میں میڈیکل کالج کے ساتھ ایک یونیورسٹی کے قیام کا معاملہ ابھی ادھورا ہے۔یوگی نے ملنے والوں میں مقامی ایم پی ڈاکٹر ایس ٹی حسن، پارٹی کے ریاستی صدر بھوپیندر چودھری کے آبائی گاؤں والی کانٹھ اسمبلی کے ایم ایل اے کمال اختر مرادآباد دیہات سے ایم ایل اے حاجی نصیر قریشی، کندرکی سے ایم ایل اے ضیاءالرحمان، بلارسی سے ایس پی ایم ایل اے محمد فہیم اور کاٹھردوار سے ایس پی ایم ایل اے نواب جان شامل ہیں۔