ایس پی۔کانگریس حکومتیں مافیاوں کو تحفظ فراہم کرتی تھیں:بھوپیند سنگھ چودھری
بستی:جنوری۔اترپردیش میں بی جے پی کے ریاستی صدر بھوپیندر سنگھ چودھری نے بدھ کو کہ اکہ ریاست میں جب سماجو ادی پارٹی(ایس پی)اور کانگریس کی حکومت تھی اس وقت غنڈے مافیاؤں کو بڑھاوا ملتا تھا۔ سماج میں خوف کا ماحول تھا لیکن بی جے پی حکومت میں غنڈے۔ مافیاؤں پر لگام لگا ہے اور ملک و ریاست ترقی کے راستے پر گامزن ہیں۔گورکھپور۔اجودھیا گریجویٹ ایم ایل سی الیکشن کے حوالے سے ‘موثر ووٹر سمیلنسے بدھ کو خطاب کرتے ہوئے چودھری نے کہا کہ سماجو ادی پارٹی اور کانگریس پارٹی کی حکومتوں میں گھپلے شباب پر تھےان کے وزراء۔اراکین اسمبلی گھپلوں کے ملزم ہوتے رہے ہیں۔ کانگریس پارٹی کے بڑے لیڈر گھپلوں میں جیل جاتے رہے ہیں لیکن جب سے مرکز و ریاست میں بی جےپی کی حکومت بنی ہے اس وقت سے ترقیاتی کاموں کو فروغ حاصل ہو اہے اور غنڈے ۔مافیاؤں پر لگام لگا ہے۔بی جے پی کی مرکز و ریاستی حکومت سبھی طبقات کے مفاد کے تحت کام کررہی ہے جو وعدہ عوام سے کیا گیا تھا ان سبھی وعدوں کو مرکز و ریاستی حکومت نے اپنے وقت مقررہ کےا ندر پورا کیا ہے۔ اگر کہیں کوئی اسکیم نافذ نہیں ہوپائی ہے تو اس کو نافذ کرنے کے لئے حکومت لگاتار کوشش کررہی ہے اور کمر بستہ ہے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک بی جے پی کا کوئی بھی ایم ایل اے۔ وزیر گھپلے کے لئے موردالزام نہیں ٹھہرایا گیا ہے لیکن سابقہ حکومتوں کے میعاد کار کو دیکھا جائے تو وزیر،ایم ایل اے گھپلوں میں ملوث پائے جاتے تھے۔