اکھلیش کی شیوپال سے ملاقات،بند کمرے میں ہوئی میٹنگ

لکھنؤ:دسمبر۔ سماجوادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے جمعرات کو اپنے چچا و پرگتی شیل سماج وادی پارٹی کے سربراہ شیوپال سنگھ یادو سے کئی سالوں کے طویل انتظار کے بعد آج ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی۔ذرائع کے مطابق اکھلیش دوپہر بعد لکھنؤ واقع شیوپال کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ دونوں کے درمیان بند کمرے میں ملاقات ہوئی۔ تقریبا ڈیڑھ گھنٹے کی ملاقات کے دوران ہوئی بات چیت کی تفصیلات فی الحال دونوں پارٹیوں کی جانب سے جاری نہیں کی گئی ہیں۔تاہم مانا جاتا ہے کہ اکھلیش اور شیوپال کے درمیان لمبے انتظار کے بعد ہوئی اس ملاقات میں چچا۔بھتیجے سابقہ شکوے شکایات کو دور کر کے آنے والے اسمبلی انتخابات میں سیٹوں کی تقسیم پر تبادلہ خیال کیا ہے۔پی ایس پی کے ایک لیڈر کے مطابق اکھلیش کے ساتھ ایس پی کا کوئی لیڈر وہاں موجود نہیں ہے۔قابل ذکر ہے کہ یوپی اسمبلی کے گذشتہ انتخابات کے وقت ہی اکھلیش اور شیوپال کے رشتوں میں تلخی پیدا ہوئی تھی اور ابھی تک جاری تھی۔ حالانکہ شیوپال نے آنے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر چچا۔بھتیجے کے درمیان تلخیوں کو کم کرنے کا آغاز کرتے ہوئے اکھلیش کے ساتھ اتحاد کی پیش کش کردیا تھا۔شیوپال نے ایس پی میں انضمام کے امکانات کو بھی ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اکھلیش کو ہی آگے کی سیاست کے لئے کوئی پہل کرنی ہوگی۔ گذشتہ کچھ وقت سے اکھلیش بھی شیوپال کی پہل پر مثبت تبصرہ کرتے ہوئے وقت آنے پر ان سے بات کرنے کی بات کہہ رہے تھے۔سال 2017 کے اسمبلی انتخابات میں ایس پی سے علیحدگی کے بعد شیوپال نے اپنی علیحدہ پارٹی کی تشکیل کا اعلان کیا تھا۔اور اس کا سیدھا اثر ایس پی کے روایتی ووٹوں پر تقسیم کی صورت میں پڑا تھا۔

Related Articles