اکھلیش جان لیں، ترقی کے لئے بیرون ممالک دورے نہیں صحیح سوچ ضروری:مایاوتی
لکھنؤ,مارچ۔سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو کے غیر ملکی دوروں پر سوال اٹھاتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے بدھ کو کہا کہ اسمبلی اسپیکر ستیش مہانا کے غیر ملکی دوروں کی آڑ میں ایس پی صدر اپنی ان کمیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں جس کا شکار بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)ان کو اکثر بناتی رہی ہے۔مایاوتی نے ٹوئٹ میں لکھا’نومنتخب یوپی اسمبلی اسپیکر ستیش مہانا کے متعدد دفعہ بیرون ممالک دوروں کی آڑ میں اپوزیشن لیڈر اکھلیش یادو کا اپنے بیرون ممالک دوروں کو ترقی کے بہانے مناسب ٹھہرانے کی کوشش ان کی ان کمیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے جس کا شکار بی جے پی ان کو اکثر بناتی رہی ہے، کیا صحیح؟۔انہوں نے کہا’جامع ترقی کے لئے صحیح سوچ و یژن ضرور ی ہے جو بغیر بیرون ممالک دورے کے بھی ممکن ہے۔ ایسا بی جے پی حکومت نے تاج ایکسپریس وے، گنگا ایکسپریس وے کے ذریعہ ثابت کر کے دکھایا ہے۔ جس طرح فساد، تشدد و جرائم پر کنٹرول کے لئے آئین ول پاور ضروری ہے۔ اسی طرح ترقی کے لئے بھی تنگ نظری نہیں صحیح سوچ ضروری ہے۔قابل ذکر ہے کہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کو ملی ہار کے بعد بی ایس پی سپریمو خصوصی طور سے سماج وادی پارٹی(ایس پی) پر لگاتار حملے کررہی ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے ایس پی پر مسلمانوں کو گمراہ کرنے اور بی جے پی سے ملی بھگت کا الزام لگایا تھا۔ حال ہی میں منعقد ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی ایس پی کو صرف ایک سیٹ ملی ہے۔