اکھلیش اے سی کمروں سے نکل کر زمین پر کام کریں:راج بھر
بلیا:جون۔سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی(ایس بی ایس پی) کے صدر اوم پرکاش راج بھر نے بدھ کو اپنی اتحادی جماعت سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو کو ایک کے بعد ایک انتخابی شکست پر سخت نصیحت دیتے ہوئے کہا کہ اکھلیش کو اے سی کے کمروں سے باہر نکل کر زمین پر کام کرنا چاہئے۔ ریاست میں حال ہی میں لوک سبھا کی دو سیٹوں پر ہوئے ضمنی الیکشن میں پارٹی کو ملی شکست فاش کے بعد راج بھر نے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کی قائدانہ صلاحیت پر بھی سوال کھڑے کئے۔ انہوں نے کہا کہ اکھلیش یادو کی قیادت میں اپوزیشن کے اتحاد کو گذشتہ سبھی انتخابات میں شکست ہی ملی ہے۔ راج بھر نے بلیا میں رسڑا واقع ایس بی ایس پی کے مرکزی دفتر پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ اکھلیش اپنے والد ملائم سنگھ یادوکی مہربانی سے 2012 میں وزیر اعلی بنے تھے۔ اس کے بعد دو لوک سبھا اور دو اسمبلی انتخابات سمیت جتنے بھی انتخابات اکھلیش کی قیادت میں لڑے ان سبھی میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان میں قانون ساز کونسل اور ضمنی انتخابات شامل ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ مارچ میں اسمبلی انتخابات کے بعد قانون ساز کونسل کے الیکشن کے بعد اس ہفتے ہوئے لوک سبھا کے ضمنی انتخابات میں ایس پی اپنے قبضے والی رامپور اور اعظم گڑھ دونوں سیٹیں نہیں بچا سکی۔ راج بھر نے کہااکھلیش کو باپ کی وراثت کے طور پر سیاست ملی ہے اور وہ ملائم سنگھ یادوکی مہربانی سے وزیر اعلی بنے۔حقیقت یہ ہے کہ اکھلیش نے زمین پر کوئی کام نہیں کیا ہے۔انہوں نے اتحادی جماعتوں کو نظر انداز کئے جانے کے سوال پرالزام لگایا کہ ایس پی نے اپنے پیروں پر خود کلہاڑی مار لی ہے۔ انہوں نے کہاجس پارٹی کا سربراہ انتخابی مہم میں نہ جائے۔ وہ پارٹی کیا الیکشن لڑے گی۔ اکھلیش یادو کو اے سی کمروں سے باہر نکلنا چاہئے؛۔ راج بھر نے کہا کہ الیکشن کا بگل بجنے کے بعد نامزدگی کے آخری دن پرچہ بھروا کے الیکشن جیت جانے کی سوچنا بے ایمانی ہے۔ اتنا ہی نہیں راج بھر نے بی جے پی کے 80سیٹ جیتنے کے دعوے کی دبی زبان میں حمایت کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن کی یہی حالت رہی تو وہ (بی جے پی) سچ میں سبھی 80سیٹیں جیت جائیے گی۔ انہوں نے نصیحت بھی دی کہ اگر اکھلیش اور بی ایس پی سپریمو دلتوں و پچھڑوں کا مفاد چاہتے ہیں تو دونوں کو مل کر الیکشن لڑنا چاہئے۔ انہوں نے سال 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں ایس بی ایس پی کے 5سیٹ پر الیکشن لڑنے کے دعوی کے سلسلے میں کہا کہ اکھلیش کو اتنی سیٹ دینی ہی پڑے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایس پی 60سیٹوں پر الیکشن لڑے اور20سیٹیں اتحادی جماعتوں کو دے دے۔