آگرہ:11۔12فروری کو نہیں ہوسکے گا تاج کا دیدار
آگرہ:فروری۔آگرہ میں جی۔20 ممالک کی سمٹ کی وجہ سے 11اور12فروری کو عالمی شہرت کے حامل تاج محل اور لا قلعہ کے دروازے عام سیاحوں کے لئے بند رہیں گے۔آفیشیل ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ جی۔20ممالک کی سمٹ کی پہلی کانفرنس تاج نگری میں 11تا13فروری کو ہونے کی تجویز ہے۔ جی۔20ممالک کے نمائندہ وفد 10فروری کی شام کو یہاں آئے گا۔ اس مدت میں مہمان تاج محل، آگرہ قلعہ اور اعتماالدولہ دیکھنے جائیں گے۔ اس کے لئے اے ایس آئی کی جانب سے ان مقامات کو بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ آگرہ قلعہ11 وتاج محل 12فروری کو عام سیاحوں کے لئے بند رہے گا۔جی۔20نمائندہ وفد یہاں 11فروری کو خاتون بااختیار کے حوالے سے ہونے والے ایک سمیلن میں شرکت کرے گا۔ نمائندہ وفد میں 180غیر ملکی مہمان ہونگے۔ جی۔20 ڈیلیگیشن کے لئے پہلے دونوں اسمارکوں کو 12فروری کے دین عام سیاحوں کے لئے بند رکھنے کے ہدایات دئیے گئے تھے۔