آگرہ میں فیئرمونٹ ہوٹلز اینڈریزورٹس ہوٹل

نئی دہلی، اپریل۔فیئرمونٹ ہوٹلز اینڈ ریزورٹس نے دنیا کے سات عجائبات میں سے ایک شہر اور یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ سائٹ تاج محل کے شہر آگرہ میں ایک نیا ہوٹل کھولنے کا اعلان کیا ہے، جو 2025 میں کھلے گا۔کمپنی نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ اس میں 44 سوٹس سمیت 205 کمرے ہوں گے۔فیئرمونٹ ہوٹلس اینڈ ریزارٹس نے آگرہ میں پہلا فیئرمونٹ پیش کرنے کے لئے شیکھر ریزارٹ لمیٹیڈ سے شراکت داری کی ہے۔ شیکھر ریزورٹس لمیٹڈ کے ڈائریکٹر انوج جین نے کہا، ہمیں ایکور گروپ کے مشہور لگژری برانڈ، فیئرمونٹ کے ساتھ شراکت داری کرنےپر خوشی ہے۔ہم فیئرمونٹ اور ایکور کے ساتھ اپنی پہلی شراکت داری شروع کرنے اور اپنے مہمانوں کے لیے سب سے منفرد اور یادگار تجربات دلانے کے لئے بہت خوش ہیں۔فیئرمونٹ آگرہ حکمت عملی کے لحاظ سے تاج محل سے تقریباً دو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ہندوستان میں فیئرمونٹ جے پور میں ہے اور اگلے دو سال میں ادے پور، ممبئی اور شملہ فاگو میں مزید ہوٹل کھولے گا۔

 

Related Articles