آرجے ڈی کے تین لیڈران کے ٹھکانوں پر سی پی آئی کا چھاپہ

پٹنہ، اگست ۔مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے بہار میں حکمراں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے خزانچی اور ایم ایل سی سنیل سنگھ ، راجیہ سبھا رکن اشفاق کریم اور فیاض احمد کے پٹنہ سمیت چار مقامات پر آ ج صبح ایک ساتھ چھاپے ماری کی ۔ سرکاری ذرائع نے بدھ کو یہاں بتایا کہ سی بی آئی نے آر جے ڈی کے تین لیڈروں کے پٹنہ کے علاوہ پورنیہ، مدھوبنی اور بھاگلپور کے ٹھکانوں پر بیک وقت چھاپے ماری کی۔ غالباً یہ چھاپے ماری نوکری کے بدلے زمین گھوٹالے کے معاملے میںہورہی ہے ۔ دریں اثنا، آر جے ڈی کے خزانچی اور بسکمان کے صدر سنیل سنگھ نے اسے انتقامی کارروائی قرار دیا اور کہا کہ انہیں پھنسانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہیں سی بی آئی والوںانہیں باہر کر دیا ہے اور وہ گھر میں گھس کر تلاشی لے رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ سی بی آئی نے سابق ریلوے وزیر اور آر جے ڈی کے قومی صدر لالو پرساد یادو، ان کی اہلیہ اور بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی، دو بیٹیوں، ایک نوکرشاہ اور کچھ دیگر لوگوں کے خلاف زمین گھوٹالہ معاملے میں ایف آئی آر درج کی تھی۔الزام کے مطابق، جب لالو پرساد یادو ریلوے کے وزیر تھے تو ریلوے میں گروپ ڈی کی بحالی میں لوگوں کو نوکریاں دی گئیں اور اس کے بدلے میں لالو خاندان کے افراد کے نام زمین کر دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ریلوے کی جانب سے ان آسامیوں پر بھرتی کے لیے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا تھا۔ اس مبینہ گھوٹالے میں لالو خاندان کے لوگوں نے ایک لاکھ مربع فٹ سے زیادہ کی زمین اپنے نام کرالی تھی۔ اس سے پہلے سی بی آئی لالو خاندان کے کئی مقامات پر چھاپے مار چکی ہے۔ اس کے علاوہ سی بی آئی نے گزشتہ ماہ اس معاملے میں آر جے ڈی صدر کے قریبی ساتھی بھولا یادو کو بھی گرفتار کیا ہے۔

 

Related Articles