آرجے ڈی آئین کے مطابق ہوگا صدر کا انتخاب : لالو
پٹنہ ، فروری.راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) صدر لالو پرساد یادو نے آج واضح کیاکہ پارٹی آئین کے دائرے میں رہ کر آرجے ڈی صدر کا انتخاب فروری میں ہوگا۔مسٹر یادو کل دہلی سے یہاں لوٹنے کے بعد بدھ کو نامہ نگاروں سے بات چیت میں پارٹی کے نئے صدر کے انتخاب کے سلسلے میں کھل کر کہاکہ آرجے ڈی آئین کے مطابق ہی تمام کاروائی ہوگی ۔ پارٹی کے نئے صدر کا انتخاب فروری میں کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ 10 فروری کو پارٹی کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ طلب کی گئی ہے ، جس میں پارٹی کے ایجنڈے پر گفتگو کی جائے گی ۔آرجے ڈی صدر نے کہاکہ کل پارٹی کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ ہے ۔ اجلاس کے سلسلے میں تمام تیاریاں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کے آئین کے مطابق تمام کام کئے جائیںگے ۔واضح رہے کہ کل پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان کے نزدیک ایک ہوٹل میں آرجے ڈی کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ طلب کی گئی ہے ۔ میٹنگ میں 26 ریاستوں کے 250 سے زائد نمائندے حصہ لیںگے ۔ اجلاس کے سلسلے میں پارٹی کی جانب سے تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔بین الاقوامی ایئر پورٹ سے ہوکر گذرنے والی تمام شاہراہوں کو بڑے ۔ بڑے ہورڈنگ بینر سے پاٹ دیا گیاہے ۔