آئی اے ایف نے 388 شہریوں کو جموں سے لیہہ پہنچایا

جموں، فروری۔ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) نے ‘آپریشن سدبھاونا’ کے تحت 388 لوگوں کو جموں سے لیہہ پہنچایا۔ وزارت دفاع کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے ایک بیان میں کہا کہ آج ہندوستانی فضائیہ نے آئی ایل-76 طیارے کی سہولت فراہم کی جس نے ‘آپریشن سدبھاونا’ کے تحت لداخ کے 388 شہریوں کو جموں سے لیہہ تک پہنچایا۔ ہندوستانی فضائیہ جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے شہریوں کی مدد کر رہی ہے۔ آج صبح دو آئی ایل 76 طیارے ایئر فورس اسٹیشن جموں پر اترے اور 388 شہریوں کو جموں سے لیہہ لے گئے۔ یہ آپریشن پھنسے ہوئے مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچانے میں مدد کے لیے کیا گیا۔

Related Articles