انوراگ ٹھاکر کھیل سے متعلق منصوبوں کے لئے بھوپال پہنچے

بھوپال،دسمبر۔مدھیہ پردیش میں کھیل سے متعلق پروگراموں میں شامل ہونے کے لئے اطلاعات و نشریات اور کھیل کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر آج یہاں پہنچے اور انھوں نے محکمہ کھیل کے اہلکاروں کے ساتھ میدانوں اور واٹر اسپورٹس مرکز کا معائنہ کیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر ٹھاکر دیر شام کو یہاں وزیر اعلی شیو راج سنگھ کی موجودگی میں ’کھیلو انڈیا‘ کے ’لوگو‘ کے افتتاحی پروگرام میں شامل ہوں گے۔ دریں اثنا مقامی روندر بھون کے احاطہ میں منعقد پروگرام میں ریاستی حکومت کے کھیل ایوارڈ فراہم کئے جائیں گے۔”کھیلو انڈیایوتھ گیمس5.0“کی میزبانی کا موقع اس بار مدھیہ پردیش کو ملا ہے اس کا انعقاد 30جنوری سے 11فروری تک بھوپال اور ریاست کے منتخب شہروں میں کیا جائے گا۔ اس کے لئے ریاستی سطح پر تیاریاں زور و شور سے کی جا رہی ہیں۔

Related Articles