انوبرتا منڈل کی جائیداد پر ای ڈی کی نظر

کلکتہ ،جولائی۔ ای ڈی نے سی بی آئی کو خط لکھ کر ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر انوبرتا منڈل اور ان کے ساتھ سہگل حسین سے پوچھ گچھ کی معلومات طلب کی ہے۔ سی بی آئی پہلے مویشیوں کی اسمگلنگ معاملے میں انوبرتا منڈل کے باڈی گارڈ سہگل حسین کو گرفتار کر چکی ہے۔ ان پر آمدنی سے زاید دولت رکھنے کا الزام ہے۔اس دوران ریاستی پولیس کانسٹیبل کی تقریباً 100 کروڑ روپے کی جائیداد برآمد ہوئی ہے۔ ای ڈی یہ جاننے کی کوشش کررہی ہے یہ رقم کہاں سے آئی۔ انوبرتا کے جائیداد کی بھی تفصیل معلوم کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق انوبرت منڈل 2015-2020 تک بڑی جائیدادوں کے مالک بن گئے ہیں۔ ان میں سے کئی جائیدادیں گمنام طور پر خریدی گئی ہیں۔ اس نے اپنی بیٹی اور بیوی کے نام پر بہت سی جائیدادیں خرید رکھی ہیں۔ اس طرح کے کل 56 جائیداد کے دستاویزات سی بی آئی کے ہاتھ میں ہیں۔ اس بار ای ڈی نے اس پر توجہ دی ہے۔

Related Articles