انتخابات میں کارکنوں کا اہم رول ہوتا ہے- جیوترادتیہ
شیو پوری، مئی۔شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا نے کہا ہے کہ گرام پنچایتوں اور نگر پنچایتوں کے انتخابات میں نچلی سطح کے کارکنان اہم کردار ادا کرتے ہیں، اسی لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تمام کارکنان کو پارٹی کو جیت دلانے کے لئے پوری طاقت سے متحرک ہوجانا چاہیے۔دوپہر میں یہاں بی جے پی کارکنوں اور عہدیداروں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر سندھیا نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں جلد ہی گرام پنچایتوں اور نگر پنچایتوں کے انتخابات ہونے والے ہیں۔ ان تمام انتخابات میں نچلی سطح کے کارکنوں کا اہم کردار ہے۔ ہم سب کو پوری طاقت اور محنت سے پارٹی کو کامیاب بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات بھی آئیں گے، اس لیے ہمیں بی جے پی کو جتانے کے لیے ابھی سے تیار ہو جانا چاہیے۔انہوں نے مودی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی حکومت پوری دنیا میں ہندوستان کا پرچم بلند کرتی رہے ، یہیں ہم سب کی کوششیں ہونی چاہئیں۔ ہمارے ملک کو وزیر اعظم مودی کی شکل میں ایک مضبوط قیادت ملی ہے، جس کا واحد مقصد اپنے ہم وطنوں کا مکمل خیال رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈبل انجن والی حکومت مدھیہ پردیش میں بھی ترقی کی نئی جہتیں طے کر رہی ہے۔ مدھیہ پردیش میں مسٹر چوہان کی قیادت میں ترقیاتی کام اور عوامی مفاد کے تمام کام تیز رفتاری سے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد عوامی خدمت اور قوم پرستی کا جذبہ ہونا چاہیے۔