امیت شاہ کا دورہ تلنگانہ 12مارچ کو ہوگا

حیدرآباد، مارچ۔مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اس ماہ کی 12تاریخ کو ریاست تلنگانہ کا دورہ کریں گے تاکہ اس ریاست میں بی جے پی کی حکمت عملی کا جائزہ لیا جاسکے۔اس تلگو ریاست میں جاریہ سال کے اواخر میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ان انتخابات کو زعفرانی جماعت نے وقار کا مسئلہ بنالیا ہے اور وہ ان انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہے۔ان انتخابات کی حکمت عملی کے سلسلہ میں مسٹر شاہ کے اس دورہ کو کافی اہمیت حاصل ہوگئی ہے۔ امیت شاہ شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ حکیم پیٹ میں ہونے والے پارٹی کے پروگرام میں شرکت کریں گے اور اسی دن کورکمیٹی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وہ دانشوروں، آر ایس ایس کے سرکردہ لیڈروں اور دیگر کے ساتھ سنگاریڈی ضلع میں اجلاس کریں گے۔ جہاں سے وہ براہ بیدر کرناٹک میں داخل ہوں گے۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، مرکزی وزراء اور پارٹی کے اہم لیڈر امکان ہے کہ ریاست کا دورہ کریں گے۔

Related Articles