امت شاہ نے صوبیدار میجر سنجے کمار کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی
نئی دہلی، مارچ۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو پرم ویر چکر ایوارڈ یافتہ صوبیدار میجر سنجے کمار کو سالگرہ کی مبارکباد دی جنہوں نے کارگل جنگ میں غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کیا تھا۔ مسٹر شاہ نے ٹویٹ کیا، “پرم ویر چکر ایوارڈ یافتہ صوبیدار میجر سنجے کمار جی کو سالگرہ مبارک، جنہوں نے کارگل جنگ کے دوران مادر وطن کے دفاع میں غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کیا۔ میں ایشورسے ان کی لمبی عمر اور اچھی صحت کے لیے دعا گو ہوں۔ ایک اور ٹویٹ میں، انہوں نے کہا، “حال ہی میں، مودی حکومت نے انڈمان اور نکوبار کے ایک جزیرے کا نام ان کے نام پر رکھ کر ان کی عزت افزائی کی ہے۔ ملک کو ان کی بہادری پر فخر ہے۔” انہوں نے اس ٹوئٹ کے ساتھ صوبیدار میجر سنجے کمار کے اعزاز میں تصویر بھی مشترک کی۔