الیکٹرک گاڑیاں ٹیکس اور رجسٹریشن فیس سے مستثنیٰ، اتر پردیش حکومت کا بڑا فیصلہ
لکھنو:مارچ.اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اتر پردیش میں خریدی گئی تمام الیکٹرک گاڑیوں (EVs) کو رجسٹریشن فیس ادا کرنے سے مستثنیٰ کر دیا گیا ہے۔ پچھلے اکتوبر میں اعلان کردہ ریاست کی ای وی پالیسی کو ٹریک کرنے والے ایک نوٹیفکیشن میں حکومت نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس نے اکتوبر 2025 تک تین سال کی مدت کے لیے یوپی میں خریدی اور رجسٹرڈ ای وی پر روڈ ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مزید برآں ریاست میں ہی تیار کردہ ای وی کی خریداری پر چھوٹ پانچ سال کے لیے درست رہے گی۔ رجسٹریشن چارجز عام طور پر نوئیڈا میں گاڑی کی قیمت کا 8 تا 10 فیصد ہوتے ہیں۔یوپی کے پرنسپل سکریٹری ایل وینکٹیشور لو کے ذریعہ جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ موٹر گاڑیوں کو اتر پردیش میں خریدی اور رجسٹرڈ الیکٹرک وہیکل (EV) کے لیے مخصوص ٹیکس میں 100 فیصد چھوٹ دی جائے گی۔ یہ چھوٹ کسی بھی الیکٹرک گاڑی (EV) پر لاگو ہے جو ریاست اتر پردیش میں خریدی گئی ہو اور وہ یہاں رجسٹرڈ ہو۔ اتر پردیش الیکٹرک وہیکل مینوفیکچرنگ اینڈ موبلٹی پالیسی 2022 مورخہ 14 اکتوبر 2022 کے نوٹیفکیشن کی تاریخ سے لے کر 13 اکتوبر 2025 تک اس کے تاریخ طئے کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 14 اکتوبر 2022 کو نوٹیفائی کی گئی الیکٹرک وہیکل پالیسی کی مؤثر مدت کے چوتھے اور پانچویں سال میں یعنی 14 اکتوبر 2025 سے 13 اکتوبر 2027 تک تیار کردہ، فروخت ہونے والی ای وی پر 100 فیصد چھوٹ دی جائے گی۔ جو کے ریاست میں رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔ حکومت کی جانب سے تمام اضلاع کے آر ٹی اوز کو احکامات دیے گئے ہیں کہ وہ فوری اثر کے ساتھ ہدایات کی تعمیل کو یقینی بنائیں۔یوپی حکومت نے گزشتہ سال اکتوبر میں ایک نئی پالیسی کا اعلان کیا، تاکہ ریاست میں ای وی کو تیزی سے اپنانے کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ رجسٹریشن فیس میں چھوٹ، گاڑی کی رعایتی قیمت اور سبسڈی تجویز کردہ مراعات میں شامل تھے۔ یوپی حکومت کی طرف سے چھوٹ مرکزی حکومت کی طرف سے الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری پر فراہم کردہ سبسڈی کے علاوہ ہے۔نوٹیفکیشن میں الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے بھی وضاحت کی گئی ہے جس کے مطابق ای وی سے مراد الیکٹرک موٹرز استعمال کرنے والی تمام گاڑیاں ہیں جو بیٹریوں، الٹرا کیپیسیٹرز یا فیول سیلز سے چلتی ہیں۔ان میں تمام دو پہیہ گاڑیاں، تین پہیہ گاڑیاں، چار پہیے، مضبوط ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل (HEV)، پلگ ان ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل (PHEV)، بیٹری الیکٹرک وہیکل (BEV)، اور فیول سیل الیکٹرک وہیکل (FCEV) شامل ہیں۔