اظہر الدین کے والد کا حیدرآباد میں انتقال

حیدرآباد، اکتوبر۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) کے صدر محمد اظہر الدین کے والد محمد عزیز الدین کا منگل کی رات انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 93 برس تھی۔لواحقین نے یہاں بتایا کہ عزیزالدین کا انتقال عمر سے متعلق بیماریوں کی وجہ سے ہوا ہے۔انڈیا کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے 91ویں سالانہ اجلاس میں شریک ہوئے اظہر الدین خبر سنتے ہی گھر واپس آگئے۔ آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) کے صدر اے ریونت ریڈی نے سوگوار کنبہ کے تیئں تعزیت کا اظہار کیا۔

 

Related Articles