اسرو نے ہائبریڈ موٹر کا کامیاب تجربہ کیا

حیدرآباد، ستمبر۔ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو) نے کامیابی کے ساتھ ایک ہائبریڈ موٹر کا تجربہ کیا ہے جس سے مستقبل میں خلائی گاڑیوں کو اوپر بھیجنے کے ایک نئے نظام کی راہ ہموار ہوگی۔یہ تجربہ اسرو کے پروپلژن کامپلکس(مہیندراگری) میں لکویڈ پروپلژن سسٹمس سنٹرکی مدد سے کیاگیاہے۔موٹر، ہائیڈرولکس۔ٹرمینیٹد پالی بوٹاڈائن(ایچ ٹی پی بی)کو موٹر ایندھن کے طورپر استعمال کرے گی اور لکویڈ آکسیجن کو آکسائیڈر کے طورپر استعمال کیاجائے گا۔سالڈیا لکویڈ کے امتزاج کی روایت کے برخلاف ہائبریڈ موٹرسالڈ فیول اور لکویڈ آکسائیڈر کا استعمال کرے گی۔آج کے اس تجربہ کے دوران ہائبریڈ موٹر نے بہتر کام کیا۔اس کا مظاہرہ قابل اطمینان رہا۔

Related Articles