اروند کیجریوال کل سے پنجاب کے دو دن کے دورے پر
چنڈی گڑھ، دسمبر ۔عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال 15 دسمبر کو دو روزہ دورے پر پنجاب آئیں گے۔اپنے دورے کے پہلے دن کیجریوال جالندھر میں ترنگا مارچ کی قیادت کریں گے اور دوسرے دن لمبی پارلیمانی حلقے میں بادل خاندان کو چیلنج کریں گے۔یہ معلومات پارٹی کی پنجاب اکائی کے صدر رکن پارلیمنٹ بھگونت مان نے میڈیا کو دی۔مسٹر مان نے کہا کہ بدھ کو کیجریوال جالندھر میں پارتی کی ترنگا یاترا پروگرام میں شامل ہوں گے۔ترنگا یاترا صبح 11 بجے جالندھر کے نگم چوک سے شروع ہوکر مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے شہر بھر میں مارچ کرے گی۔مسٹر کیجریوال کو یاترا میں شامل ہونے کےلئے مدعو کیا گیا تھا اور منگل کو کیجریوال نے ٹویٹ کرکے کہا،’’کل میں جالندھر میں ترنگا یاترا میں شامل رہوں گا۔‘‘انہوں نے کہا کہ جالندھر کے سبھی عوام سے اپیل ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں آئیں اور ہاتھ میں ترنگا اور منہ میں ’بھارت ماتا کی جے‘ لے کر حب الوطنی کے ماحول میں جالندھر کی سڑکوں پر ترنگا جلوس میں شامل ہوں۔جمعرات (16دسمبر) کو مسٹر کیجریوال لمبی اسمبلی حلقے پہنچیں گے اور اس پارلیمانی حلقے کے گاؤں کھڈیا میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔