اتراکھنڈ کے اونچائی والے علاقوں میں برف باری، میدانی علاقوں میں بارش شروع
دہرادون، جنوری ۔ اتراکھنڈ میں ہفتہ کی صبح سے پہاڑی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی برف باری اور میدانی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے ٹھنڈ کا اثر بڑھ گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق دہرادون ضلع کے چکراتہ کے اونچے علاقوں میں برف باری شروع ہو گئی ہے۔ اس سے کوٹی کناسر تا لوکھنڈی میں 707اے0 ٹونی چکراتا موٹرراستے کلومیٹر 53 سے 62 تک سڑک بند ہو گیاہے۔ان راستے پر 3 جے سی بی کام کر رہے ہیں اور شدید برف باری کے پیش نظر 1 سنو کٹر موقع پر موجود ہیں۔ضلع اترکاشی کے سکھی ٹاپ، ہرشل، گنگوتری دھام، فلچٹی، جانکی چٹی میں صبح سے تین سے چار انچ برف پڑ چکی ہے۔ اس وقت انعلاقوں میں ہلکی برف باری ہو رہی ہے اور دیگر علاقوں میں ہلکے بادل چھائے ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ اترکاشی میں جھالا سے گنگوتری تک کا راستہ برف باری کی وجہ سے بند ہے۔ بی آر او کے ذریعے جھالا میں 1 ڈوزر، جنگلہ میں 1 پوک لینڈ، 1 ڈوزر اور 1 جے سی بی بھیرو گھاٹی میں، 1 وہیل لوڈر مشینری اور مزدور کے ذریعیسے برف ہٹانے کے لیے کام جاری ہے۔ دیگر اضلاع میں ہلکی سے درمیانی بارش ہو رہی ہے، جبکہ ادھم سنگھ نگر، ہریدوار اور دہرادون کے کچھ علاقوں میں کہرا چھایا ہوا ہے۔