اب کوئلے کی کوئی کمی نہیں ہونے دی جائےگی: جوشی
نئی دہلی ، اکتوبر ۔ کوئلہ کے وزیر پرہلاد جوشی نے اعتراف کیا ہے کہ کوئلے کی درآمد نہ ہونے اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے ملک میں کمی تھی لیکن اب کوئی مسئلہ نہیں ہے اور سپلائی بڑھانے کے لیے تمام ضروری کوششیں کی جا رہی ہیں۔مسٹر جوشی نے کہا کہ تھرمل پاور پلانٹس میں کوئلے کی کوئی کمی نہیں ہے اور اس کی وجہ سے بجلی کی پیداوار متاثر نہیں ہوگی ، بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس کی مانگ پر توجہ دی جا رہی ہے اور بدھ سے ہر روز دو ٹن کوئلہ فراہم کیا گیا ہے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ ملک میں کوئلے کی قلت تھی بارش کی وجہ سے کوئلے کی پیداوار متاثر ہوئی اور درآمدات رک گئیں تاہم اب سپلائی بڑھا دی گئی ہے اور تمام پلانٹس کی مانگ کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جا رہا ہے۔