ابراہیم تیسری بار موٹراسپورٹ کلب فیڈریشن کے صدر بن گئے
چنئی، ستمبر۔سابق ریسر اکبر ابراہیم تیسری بار فیڈریشن آف موٹراسپورٹ کلب آف انڈیا (ایف ایم ایس سی آئی) کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔یہ فیصلہ جمعرات کو ایف ایم ایس سی آئی کے سالانہ اجلاس میں کیا گیا۔میکو موٹر اسپورٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے ابراہیم اپنی دو سال کی تیسری مدت مکمل کریں گے۔ اس سے قبل وہ 2016-2018 اور 2020-2022 میں بھی فیڈریشن کے صدر رہ چکے ہیں۔واضح رہےکہ اس سے قبل ابراہیم ایف آئی اے کی انٹرنیشنل کارٹنگ کمیٹی کے چیئرمین بھی منتخب ہوئے تھے۔کرناٹک موٹر اسپورٹس کلب کے نمائندے گوتم بی شانتپا کو ایف ایم ایس سی آئی کا نائب صدر منتخب کیا گیا ہےاس کے علاوہ جے پرتھوی راج (کوئمبٹور آٹو اسپورٹس کلب)، بھارت وویک چنڈوک (مدراس موٹر اسپورٹس کلب)، پرتم چودھری (بنگال موٹر اسپورٹس کلب)، ہری سنگھ (پرفارمنس کار ریسنگ ٹرسٹ)، راج کپور (ناردرن موٹراسپورٹس)، جے بالاموروگن (اسپٹ فائر) موٹر اسپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، کیتن مہتہ (انڈین آٹوموٹیو ریسنگ کلب) اور ویر رینا (کلکتہ موٹر اسپورٹس کلب) کو کونسلر مقرر کیا گیا ہے۔