یامی گوتم نے فلم کی پرموشن کیلئے ڈیڑھ لاکھ کی ساڑھی پہن لی

ممبئی، ستمبر -بھارت کی معروف ماڈل اور اداکارہ یامی گوتم نے اپنی نئی فلم ’بھوت پولیس‘ کے پروموشنل ایونٹ کے لیے ڈیڑھ لاکھ کی ساڑھی پہن لی۔یامی گوتم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں ہرے اور گلابی رنگ کی بنارسی کی ساڑھی پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ نے پروموشنل ایونٹ کے لیے اس بنارسی ساڑھی کا انتخاب بھارتی فیشن ڈیزائنر ایکایا کی ساڑھی کلیکشن سے کیا ہے جس کی قیمت 1,62,500 روپے ہے۔یامی گوتم اصلی سونے کی زری کے کام والی اس خوبصورت ساڑھی اور ہلکے میک اپ میں، جوڑا باندھے بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ یامی گوتم اس نئی فلم ’بھوت پولیس‘ میں اداکار سیف علی خان، ارجن کپور اوراداکارہ جیکولین فرنینڈز کے ہمراہ نظر آئیں گی جو کہ کل اسٹریمنگ ویب سائٹ ڈزنی ہاٹ پلس اسٹار پر ریلیز ہوگی۔

Related Articles