ہم پہلے ہی چترنجن نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کرچکے ہیں:ممتا بنرجی
کلکتہ،جنوری۔چترنجن نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ کے نئے کیمپس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت پہلے ہی اسپتال کی عمارت کا افتتاح کر چکی ہے۔ انہوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ ریاستی حکومت نے اسپتال کے نئے کیمپس کی تعمیر میں بھی تعاون کیا ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں وزیراعظم کی وجہ سے اس موقع پر موجود ہوں۔ مرکزی وزیر صحت نے مجھے مدعو کرنے کے لیے دو بار فون کیا۔ میں بنگال کی ترقی میں دلچسپی کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ تاہم میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ ہم اس کیمپس کا افتتاح کر چکے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کوویڈ کی پہلی لہر کے دوران،ہمیں صحت کے بنیادی ڈھانچے کی ضرورت تھی۔ اس وقت نیو ٹاؤن میں اس اسپتال کا دوسرا کیمپس میرے علم میں آیا۔ پھر میں نے اسے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہم نے یہاںآئسولیشن وارڈ بنایا یہ عمارت ہمارے لیے بہت مفید ثابت ہوئیوزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ہسپتال کی تعمیر پر 25 فیصد خرچ کیا ہے۔ ریاست نے اسپتال کے لیے 11 ایکڑ زمین دی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم سے یہ بھی شکایت کی کہ "مغربی بنگال کو ابھی تک مرکز سے کوویڈ ویکسین کی دوسری خوراک کا 40 فیصد نہیں ملا ہے۔وزیراعظم نریندر مودی کے سامنے ممتا بنرجی گورنر جگدیپ دھنکر کی تنقید کی انہوں نے کہا کہ گورنر کو مرکز کے ذریعہ جاری رہنما خطوط کاعلم نہیں ہوتا ہے۔وہ جانے بغیر ریاستی حکومت کے کا م کاج پر سوال اٹھاتے رہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم سے ڈاکٹروں کا کوٹہ بڑھانے کی درخواست کی۔ افسران کی تعداد میں اضافہ کرنے کی درخواست کی ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے افسران کیلئے باہر سے لوگوں کو لینے کا مشورہ دیا ہے۔ہم اس کی تعمیل کررہے ہیں مگر گورنر ہم سے سوال کررہے ہیں کہ ہم ایسا کیوں کررہے ہیں م؟ گورنر کو مرکز کے رہنما اصولوں کا علم نہیں ہے۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت نے کورونا وائرس کی صورتحال پر قابو پانے کے لئے مرکز کے 99 فیصد رہنما خطوط کی تعمیل کی ہے۔ لیکن گورنر ان رہنما خطوط کو نہیں جانتےہیں صرف وہ سوال کھڑا کرتے ہیں۔