ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے لیے پہلے سے ہی منصوبے تیار ہیں: منپریت سنگھ

بنگلورو،  جنوری . ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کے کپتان من پریت سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ ایف آئی ایچ مردوں کے ورلڈ کپ 2023 کے لیے ان کے منصوبہ پہلے سے ہی تیار ہیں۔ ہندوستان ورلڈ کپ کے لیے قدم بہ قدم آگے بڑھے گا۔ منپریت نے ایک بیان میں کہا، ’’ہماری الٹی گنتی جاری ہے۔ ہمارے منصوبے پہلے سے تیار ہیں اور ہمیں ورلڈ کپ کے لیے قدم بہ قدم آگے بڑھنا ہے۔ ہمارے پاس 2021 کا سال شاندار رہا اور ہم اس سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں کیونکہ ہمارے پاس 2022 میں بہت سے اہم ٹورنامنٹ ہیں۔ ہم ایک وقت میں ایک ٹورنامنٹ پر توجہ مرکوز کریں گے اور گھر پر ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے خود کو مکمل طور پر تیار کریں گے۔ ‘‘ قابل ذکر ہے کہ ہاکی ورلڈ کپ کا 15 واں ایڈیشن 13 سے 29 جنوری تک دو شہروں بھونیشور اور راؤرکیلا میں منعقد ہوگا جہاں 20 ہزار سے زائد افراد کے بیٹھنے کی گنجائش والا نیا عالمی معیار کا ہاکی اسٹیڈیم بنایا جا رہا ہے۔ ہاکی انڈیا اور حکومت اوڈیشہ اس کے باضابطہ پارٹنر کے طور پر چوتھی بار میزبانی کے لیے تیار ہے۔ ہندوستانی کپتان نے اس بارے میں کہا، 2018 ورلڈ کپ کے دوران شائقین کے سامنے کھیلنا ہمارے لیے بہترین تجربات میں سے ایک تھا۔ اڈیشہ کے لوگوں میں ہاکی کے لیے کافی جنون ہے اور 2023 ورلڈ کپ کے لیے دو مقامات کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ بڑا اور زیادہ دلچسپ ہوگا۔ اڈیشہ کے لوگوں اور وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک نے ہاکی کو بہت کچھ دیا ہے اور ہم ان کی محبت اور حمایت کے لیے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے۔ ‘‘ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان ریکارڈ چوتھی بار مردوں کے عالمی کپ کی میزبانی کرے گا۔ یہ ملک کے لیے ایک خاص اہمیت کا حامل ہوگا، کیونکہ ہندوستان 2023 میں آزادی کے 75 سال کا جشن منائے گا۔ منپریت نے اس بارے میں کہا، ہم ریکارڈ چوتھی بار گھر پر باوقار ٹورنامنٹ کھیل رہے ہوں گے، لیکن اس بار یہ بہت خاص ہوگا کیونکہ ہمارا ملک 75 سال کی آزادی کا جشن منائے گا۔ ہم خوش قسمت ہوں گے کہ ورلڈ کپ جیسا بڑا ٹورنامنٹ اپنی سرزمین پر اپنے ہی لوگوں کے سامنے کھیلنا۔‘‘

Related Articles