گوا انتخابات میں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان اہم مقابلہ: چدمبر
پنجی، جنوری ۔سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے پیر کو دعویٰ کیا کہ گوا اسمبلی انتخابات میں اصل مقابلہ کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے درمیان ہے۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) اور ترنمول کانگریس غیر بی جے پی ووٹوں کو توڑ دیں گے۔مسٹر چدمبرم نے ٹویٹ کیاکہ مسٹر کیجریوال نے تصدیق کی ہے کہ میرا اندازہ ہے عآپ اور ترنمول کانگریس گوا میں غیر بی جے پی ووٹوں کو کاٹ دیں گے۔ گوا میں مقابلہ کانگریس اور بی جے پی کے درمیان ہے۔کانگریس کے سینئر لیڈر نے کہاکہ جو لوگ 10 سال کی غلط حکمرانی کے بعد اقتدار میں تبدیلی چاہتے ہیں وہ کانگریس کو ووٹ دیں گے۔ جو لوگ اس اقتدار کو جاری رکھنا چاہتے ہیں وہ بی جے پی کو ووٹ دیں گے۔ گوا میں رائے دہندگان پر واضح ہے کہ وہ نظام کو بدلنا چاہتے ہیں یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ میں گوا کے عوام سے تبدیلی کے لیے ووٹ دینے کی اپیل کرتا ہوں۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے ایک مقامی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے مسٹر چدمبرم نے دعویٰ کیا تھا کہ گوا میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں صرف کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ہی اہم مدمقابل ہیں۔گوا میں 14 فروری کو اسمبلی انتخابات ہوں گے۔