کورونا ٹیکے کی بابت شاہ نے دی مودی کو مبارکباد
نئی دہلی، اکتوبر۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں 100 کروڑ لوگوں کو کووڈ-19 سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے کیلئے ملک کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اسے ایک تاریخی اور فخریہ لمحہ قرار دیا۔مسٹر امت شاہ نے سلسلے وار ٹویٹس میں کہا کہ آج ایک تاریخی اور فخریہ لمحہ ہے،ہندوستان نے 100 کروڑ سے زیادہ کورونا کے ٹیکے لگانے کے نشانے کو حاصل کرکے وزیر اعظم نریندر مودی جی کی مثالی اورلگاتار حوصلے کے سبب ایک ایسا ریکارڈ بنایا ہے جس نے پوری دنیا کو نئے ہندوستان کی زبردست صلاحیتوں سے پوری طرح پہچان کرادی ہے۔ وزیر داخلہ نے اس سنگ میل کو حاصل کرنے میں ملک کے تمام سائنسدانوں ،تحقیق کاروں اور صحت ورکروں کے تعاون کیلئے ان کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ میں اس تاریخی حصولیابی پر ملک کو مبارکباد دیتا ہوں اور تمام سائنسدانوں ،تحقیق کاروں اور صحت ورکروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے بہت سے چیلنجوں پر قابو پاتے ہوئے اس عظیم کام میں اپنا تعاون پیش کیا اور میں ہر شخص کے تحفظ اور صحت کے تئیں پابند عہد ہونے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔