کمل ناتھ اور دگوجےکی کسانوں کے امورپر شیوراج سے ملاقات
بھوپال، جنوری۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان سے آج یہاں اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کمل ناتھ اورسابق وزیراعلیٰ دگوجے سنگھ نے ملاقات کرکے کسانوں سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر کمل ناتھ اور مسٹر سنگھ ٹیم اور سوٹھالیہ پروجیکٹوں سے متاثر تقریباً دو درجن کسانوں کے ساتھ مسٹر چوہان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرنے پہنچے۔ اس دوران کسانوں نے خود اپنے مسائل مسٹر چوہان کو بتائے۔ذرائع کے مطابق مسٹر چوہان نے کسانوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
مسٹردگ وجے سنگھ کسانوں کے مسائل کے سلسلے میں مسٹرچوہان سے کافی عرصے سے وقت مانگ رہے تھے۔ دو روز قبل انہوں نے اس معاملے پر دھرنا بھی دیا تھا۔ اس وقت مسٹر سنگھ کو اتوار کو ملنے کے لیے بلایا گیا تھا۔ لیکن آج مسٹرسنگھ کے ساتھ مسٹر کمل ناتھ بھی مسٹر چوہان سے ملنے ان کی رہائش گاہ پر پہنچے۔