کرینہ کپور نے نند سوہا علی خان کا اہم راز کھول دیا
ممبئی،اکتوبر۔بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے نند سوہا علی خان کی سالگرہ کے موقع پر ان کی زندگی سے متعلق ایک اہم انکشاف بھی کیا۔سوہا علی خان کی 43 ویں سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر کرینہ کپور نے سوہا ، ان کے شوہر کنال کھیمو کے ساتھ شادی کی تصویر شیئر کی۔کرینہ نے کیپشن میں لکھا کہ جب میں ان کے ساتھ پہلی بار مالدیپ چھٹی منانے گئی تھی تو میں نے اسے ایک گلاس پانی سے چکن کو دھوتے دیکھا تھا، وہ اس پانی سے چکن پر لگے مصالحے کو ہٹا رہی تھیں، مجھے ان کے کھانے کا یہ انداز بہت پسند آیا۔کرینہ نے اپنے کیپشن میں یہ بھی لکھا ’میں جانتی ہوں کہ سوہا کتنی پر سکون رہتی ہیں، یوم پیدائش کی بہت ساری مبارکباد‘۔خیال رہے کہ سوہا علی خان بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نواب منصور علی خان پٹودی اور اداکارہ شرمیلا ٹیگور کی صاحبزادی ہیں۔