چلی کے اخروٹ ہندستان میں

نئی دہلی، اکتوبر ۔دنیا کے اہم اخروٹ کی پیداوار کرنے والے ملک چلی نے اپنے اس ڈرائی فروٹ کو تہواری سیزن کے مدنظر ہندستانی مارکٹ میں لانچ کیا ہے۔چلی کے اخروٹ کی پیداوار اور برآمد کنندگان کی تنظیم چلی نٹ نے اسے ہندستانی مارکٹ میں اتارا ہے۔ چلی کے ہندستان کے سفیر جوان انگولو نے اسے یہاں لانچ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسے ہندستانی بازار میں پیش کرنے اور لوگوں میں اس کے لئے بیداری لانے کی مہم شروع کی گئی ہے۔مسٹر انگولو نے کہاکہ چلی اور ہندستان دونوں اسٹریٹجک پارٹنر ملک ہیں اور دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کی سمت میں کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان کے ملک میں اخروٹ کی پیداوار جو ن جولائی تک تیار ہوتی ہے اس لئے ہندستان کے تہواری سیزن تک یہ بالکل نئی فصل ہوتی ہے۔اس موقع پر چلی نٹ کے صدر ایڈمونڈو والڈیراما نے کہاکہ ان کا ملک دنیا میں اخروٹ کی برآمد کے معاملہ میں دوسرے نمبر پر ہے اور دنیا کے 70ممالک میں اس کی برآمد کی جاتی ہے۔ چلی میں ہر سال تقریباً ڈیڑھ لاکھ ٹن اخروٹ پیدا ہوتا ہے اوراس کی کوالٹی بہت اچھی ہے۔ ہندستان میں بھی ڈرائی فروٹ کی مانگ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے اور اسی کے مدنظر چلی کے اخروٹ کو ہندستانی مارکٹ میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چلی کے اخروٹ کی مارکٹنگ کرنے والی کمپنی کے نمائندہس مت سرن نے کہاکہ مئی سے جولائی کے دوران تیار چلی کا اخروٹ اگست سے ہندستانی بازار میں دستیاب ہورہا ہے۔

Related Articles