چارہ گھوٹالہ معاملے میں آرجے ڈی سپریمو لالو پرساد قصور وار قرار ، 24 ملزمین بری

رانچی ، فروری۔ غیر منقسم بہار کے اربوں روپے کے مشہور چارہ گھوٹالے میں ڈورنڈا ٹریژری سے 139.35 کروڑ روپے کی غیر قانونی نکاسی سے جڑے آر سی اے 47A/96 معاملے میں منگل کو سی بی آئی کے خصوصی جج ایس کے ششی کی عدالت نے منگل کو راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) سپریمو لالو پرساد سمیت 75 ملزمین کو قصور وار قراردیا، جبکہ 24ملزمین کو ثبوت کے فقدان میں بری کر دیاہے ۔سی بی آئی کے وکیل بی ایم پی سنگھ نے اسپیشل کورٹ کے فیصلے کے بارے میں یہ جانکاری دیتے ہوئے کہاکہ رانچی سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے جج ایس کے ششی کی عدالت اب 21 فروری کو لالو پرساد کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 120B, 409, 420, 467, 468, 471, 477A اور اینٹی کرپشن قانون کی دفعات 13(2) آر ڈبلیو 13(1) سی ۔ ڈی کے تحت سز ا کے نکات پر سماعت ہوگی ۔ قصور قرار دیئے گئے 75 میں سے 34 ملزمین کو تین یا اس سے کم سال کی سزا ہوئی ہے جس کے بعد انہیں ضمانت کیلئے بیل بونڈ داخل کرنے کو کہا گیاہے ۔ وہیںلالو پرساد سمیت 41 ملزمین کی سزا کے نکات پر 21 فروری کو سماعت ہوگی ۔ مسٹر پرساد کو قصور وار قرار دیئے جانے کے بعد انہیں عدالتی حراست میں لے لیا گیا ۔ بعد میں مسٹر پرساد کو برسا منڈا مرکزی جیل ہوٹوار میں بھیج دیاگیا ۔سی بی آئی کے وکیل نے بتایاکہ اس معاملے میں کل 170 افراد کے خلاف چار ج شیٹ داخل کیا گیا تھا ، جس میں سماعت کے دوران 55 ملزمین کا انتقال ہوگیا، 8 ملزمین سرکاری گواہ بن گئے ، دو سماعت نے کے پہلے ہی سزا کو قبول کرلیا ، 8 ملزمین آج تک لاپتہ ہیں۔ وہیں آج 24 ملزمین کو ثبوت کے فقدان میں رہا کر دیا گیا ، 34 کو 3 سال یا اس سے کم کی سزا ملی ہے اور قصور وار قرار دیئے گئے لالو پرساد سمیت 41 ملزمین کی سزا کے نکات پر 21 فروری کو سماعت ہوگی ۔ آج جن دو سیاسی لیڈران کو قصور قرار دینے کے ساتھ تین سال کی سزا سنائی گئی ، ان میں سابق رکن اسمبلی دھرو بھگت اور سابق رکن اسمبلی و رکن پارلیمنٹ جگدیش شرما شامل ہیں۔واضح رہے کہ ڈورنڈا ٹریژری سے 139.35 کروڑ کی غیر قانونی نکاسی کا یہ معاملہ ہے ۔ معاملے میں شروعات میں 170 ملزم تھے ، اس میں 55 ملزمین کی موت ہوگئی ۔ سشیل جھا او رپی کے جیسوال نے فیصلے سے قبل جرم قبول کرلیا ۔ معاملے میں آٹھ ملزمین فرار ہیں۔ معاملے میں سماعت کے دورن استغاثہ کی جانب سے 575 کی گواہی درج کرائی گئی ۔ بچاؤ فریق کی جانب سے 25 گواہ پیش کئے گئے ہیں۔ سی بی آئی نے کورٹ کے سامنے 16 ٹرک دستاویزات عدالت میں پیش کئے تھے ۔

Related Articles