پسماندہ طبقے کا ریزرویشن
کماری شیلجا کا ہریانہ حکومت سے نیا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ
چنڈی گڑھ ، ستمبر ,ہریانہ پردیش کانگریس کی صدر کماری شیلجا نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پسماندہ طبقات کے ریزرویشن کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہےآج یہاں جاری ایک بیان میں محترمہ شیلجا نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے سال 2016 میں پسماندہ طبقات کے ریزرویشن سے متعلق آئینی بنیاد کو ختم کرنے کا جو نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ، اسکی وجہ سے سال 2018 میں پسماندہ طبقات کے بہت سے مستحق طلباء میڈیکل اور دیگر اداروں میں داخلہ سے محروم ہوگئے تھے۔ اب سپریم کورٹ نے پسماندہ طبقات کے حقوق کو بحال کرتے ہوئے ریاستی حکومت کے اس نوٹیفکیشن کو منسوخ کر کے اسے نیا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے اس سلسلے میں جلد نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ کو خط بھی لکھا ہے۔