وزیرا عظم مودی نے چترنجن نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ کے نئے کیمپس کا افتتاح کیا

کلکتہ،جنوری۔وزیر اعظم نریندر مودی نےآج کلکتہ میں چترنجن نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ کے نئے کیمپس کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی نےورچوئل شرکت کی۔اس تقریب میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویا ورچوئل شرکت کی جب کہ بنگال کے چار مرکزی وزرا ڈاکٹر سبھاش سرکار، شانتنو ٹھاکر، نشیت پرمانک اور جان بارلابھی موجود تھے۔اس کے علاوہ وزیرا عظم مودی نے اپنی تقریر میں اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری کےنام کا ذکر کیا۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے چترنجن نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ کے نئے کیمپس کے افتتاح کے لیے مدعو کرنے کے لیے مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا کہ یہ اسپتال میرے دل کے بہت ہی قریب ہےکیونکہ اپنے کالج کے دنوں میں (جوگما دیوی کالج میں پڑھتے ہوئے) وہ اس کالج کے آس پاس ہی رہتی تھیں۔ اس کے علاوہ، ممتا نے کہاکہ ریاستی حکومت نے اسپتال کے نئے کیمپس کی تعمیر کے لیے 25 فیصد رقم بھی ادا کی ہے۔انسٹی ٹیوٹ کا نیا کیمپس 530 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ جس میں سے تقریباً 400 کروڑ مرکز نے اور باقی مغربی بنگال حکومت نے دیا ہے۔ مرکز-ریاست نے اس کیمپس کی تعمیر کے لیے 65:25 کے تناسب سے ادائیگی کی ہے۔ نئے کیمپس میں کینسرکے علاج کے لیے 400 بستر ہیں۔ نئے کیمپس میں نیوکلیئر میڈیسن (پی ای ٹی)، 3.0 ٹیسلا ایم آر آئی، اینڈوسکوپی سویٹ اور ریڈیونیوکلائیڈ تھراپی یونٹ جیسی جدید ترین سہولیات بھی ہیں۔ کیمپس میں 10 آپریٹنگ تھیٹر بھی ہیں۔ اسپتال کے اس نئے کیمپس سے مشرقی ہندوستان کے کینسر کے مریضوں کو اب علاج کے لیے ممبئی نہیں جانا پڑے گا۔

 

Related Articles