نواسی کی آن لائن پڑھائی پر امیتابھ بچن خوش
ممبئی،ستمبر,امیتابھ بچن نے اپنی نواسی ارادھیا کی آن لائن پڑھائی اور اس طریقے کی کھل کر تعریف کی اور بتایا کہ کئی مرتبہ کلاس لیتے ہوئے نواسی کو دیکھ کر وہ بہت حیران ہوئے۔کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی کے سیزن 13 میں امیدوار اسکول پرنسپل سے بات چیت کے دوران امیتابھ نے آن لائن تعلیم کے حوالے سے دلچسپ باتیں کیں۔جب پرنسپل نے آن لائن کلاسز کے بارے میں اپنے تجربے کو بیان کیا تو امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ "ہمارے گھر میں بھی ایک بچی ہے جو آن لائن تعلیم حاصل کر رہی ہے، وہ دن بھر اپنی تعلیم کے سلسلے میں مصروف رہتی ہے اور اس کے ماں باپ بھی اس کے ساتھ مصروف دکھائی دیتے ہیں۔” انہوں نے بتایا کہ نواسی ارادھیا کے والدین ابھیشیک اور ایشوریا اپنی بیٹی کو ہدایات دیتے رہتے ہیں کہ کپمیوٹر کیسے چلایا جائے اور کس چیز کی پریزنٹیشن دینی ہے، یہ ساری ہدایات وہ دیتے رہتے ہیں۔امیتابھ کا کہنا تھا کہ آن لائن کلاس کے دوران میں نے ایک آدھ مرتبہ اپنی نواسی کو کمپیوٹر کے سامنے یوگا کرتے ہوئے بھی دیکھا ہے، جس دیکھ کر میں بہت حیران ہوا، میں اس کی کلاسز کے دوران وہاں بیٹھا رہا، کلاس کا ماحول بہت ہی اچھا تھا۔