نائیڈو نے گرو گوبند سنگھ کی جینتی کی مبارکباد دی
نئی دہلی، جنوری۔نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے گرو گوبند سنگھ کے یوم پیدائش پر مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک قومی ہیرو کے طور پر ہر ایک کے لیے تحریک کا سرچشمہ ہیں۔اتوار کو گرو گوبند سنگھ کے یوم پیدائش پر یہاں جاری ایک پیغام میں مسٹرنائیڈو نے کہا کہ وہ انصاف اور بے لوث خدمت کا مظہر ہیں۔نائب صدر جمہوریہ نے کہا، دسویں گرو گوبند سنگھ جی کے یوم پیدائش پر ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ گرو گوبند سنگھ جی ہمیں ہمیشہ ایک عظیم روحانی رہنما، سماجی مصلح اور طاقتور قومی ہیرو کے طور پر متاثر کرتے ہیں۔ ان کا دکھایا ہوا راستہ ہی قوم کی ترقی کا راستہ ہے۔