میونسپل انتخابات:امیدواروں کے نام میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی:ممتا بنرجی
کلکتہ،فروری ۔میونسپل انتخابات کے دوران امیدواروں کے نام کا اعلان ہونے کے بعد مختلف مقامات پر احتجاج کے بعد آج وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے لکھنو کےلئے روانہ ہونے سےکہا کہ امیدواروں کی فہرست حتمی ہے اور اس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔پارٹی اعلیٰ کمان کے فیصلے کی مخالفت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ کوئی بھی پارٹی تمام کاکارکنان کوخوش نہیں کرسکتی ہے۔سبرتو بخشی کے دستخط سے جاری فہرست حتمی ہے۔ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے بھی پارٹی میں احتجاج کا اعتراف کرتےہوئے کہا کہ جب پارٹی بڑھتی ہے تو بہت سے لوگوں کو امیدیں ہوتی ہیں۔ 2272 وارڈوں میں سے 5 فیصد لوگ ناراض ہیں ۔یہ تمام پارٹیوں کے ساتھ ہوتا ہے۔ پارٹی اس کے بارے میں سوچ رہی ہے۔ ص پارٹی کی جانب سے ہدایات جاری کی جائیں گی۔کیا امیدواروں کی فہرست پر ترنمول کانگریس اور آئی پیک کے درمیان کوئی تنازع ہے؟ ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری نے کہاکہ پارٹی کی ویب سائٹ پر جو فہرست جاری کی گئی تھی وہ غلطی کا نتیجہ ہے دونوں فہرستوں میں زیادہ فرق نہیں ہے۔