ممتا بنرجی تین مرتبہ کی وزیرا علیٰ ہیں
وہ ہمارے جمہوری حق ووٹنگ دینے کے اختیار سے محروم نہ کریں:ادھیر چودھری
کلکتہ,فروری ۔مغربی بنگال کے چار میونسپل کارپوریشن میں ترنمول کانگریس کی شاندار جیت کے بعد اپوزیشن جماعتیں مسلسل الزام عاید کررہی ہے کہ ووٹنگ جمہوری طریقے سے نہیں ہوئی ہے۔ وہ انتخابات کے آغاز سے ہی حکمراں ترنمول کانگریس پر انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگا رہے ہیں۔ صوبائی کانگریس کے صدر ادھیر چودھری نے بھی دعویٰ کیا ہےکہ ووٹنگ کے نام دھاندلی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کوئی ووٹنگ نہیں ہوئی ہے، صرف لوٹ مار ہوئی ہے۔ لوگوں کو ان کے جمہوری حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔ادھیررنجن چودھری نے ممتا بنرجی سے کہا ہے کہ اس کی وجہ سے بنگال کی شبیہ کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔اس لے 28 فروری کو 107 میونسپلٹی کے ووٹنگ میں دھاندلی کو روکی جائے ۔میں نے وزیر اعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ بقیہ بلدیاتی انتخابات پرامن طریقے سے ہوں۔ادھیر چودھری نے وزیرا علیٰ سے اپیل کی، ’’ہندوستان کے جائز شہری ہونے کے ناطے ہم صرف انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔ تین بار کی وزیر اعلیٰ ہونے کے ناطے آپ ہمیں بس وہ موقع دیں۔ یہ الیکشن ممتا بنرجی کے نام پر ہو رہا ہے۔ آئی پی اے سی، یہاں کی پولیس اور مقامی قیادت اس موقع سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔