ملک کے عوام بنیادی کاموں میں ہندی کا استعمال کرنے کا عہد کریں: شاہ
نئی دہلی- ستمبر , مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اہل وطن سے اپیل کی ہے کہ وہ بنیادی کاموں میں اپنی مادری زبان کے ساتھ ہندی کے استعمال کا عہد کریں۔منگل کو مسٹر شاہ نے ہندی دوس کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ’’ہندی دوس کے موقع پر ، میں تمام ہم وطنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنی مادری زبان کے ساتھ سرکاری زبان ہندی کو بتدریج استعمال کرنے کا عہد کریں‘‘۔ واضح رہے کہ آئین ساز اسمبلی نے ہندی کو 14 ستمبر 1949 کو سرکاری زبان کا درجہ دیا اور اس کے بعد سے یہ دن ہر سال ہندی دوس کے طور پر منایا جاتا ہے۔