ملک میں کووڈ ویکسین لینے والوں کی تعداد 156.02 کروڑ سے متجاوز
نئی دہلی، جنوری۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 58 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن 156.02 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 لاکھ 2 ہزار 976 کووڈ افراد کو ویکسین لگائی گئی ہیں جس سے ویکسینیٹیڈ افراد کی مجموعی تعداد ایک ارب 56 کروڑ 2 لاکھ 51 ہزار 117 ہوگئی ہیں۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں جان لیوا کووڈ کے دو لاکھ 68 ہزار 833 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ہی ملک میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد بڑھ کر 14 لاکھ 17 ہزار 820 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 3.85 فیصد ہے۔ یومیہ وائرس کی شرح 16.66 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔کووڈ کی نئی شکل اومیکرون سے 6041 افراد متاثر پائے گئے ہیں۔ وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں ایک لاکھ 22 ہزار 684 افراد کووڈ سے شفایاب ہوئے ۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 49 لاکھ 47 ہزار 390 افراد کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 94.83 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 16 لاکھ 13 ہزار 740 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں اور اب تک کل 70 کروڑ سات لاکھ 12 ہزار 824 کووڈ ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔