مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو جلپائی گوڑی پہنچ کر ریلوے حادثہ کا جائزہ لیا
کلکتہ،جنوری۔جلپائی گوڑی میں گوہاٹی ۔بیکانیر ٹرین حادثہ کے بعد کل رات ہی کلکتہ پہنچ گئے تھے اور آج وہ اسپیشل ٹرین کے ذریعہ جائے حادثہ مینگوری پہنچ گئے ہیں ۔ان کے ساتھ ریلوے بورڈ کے چیئرمین، ریلوے بورڈ کے ڈی جی (سیفٹی) بھی موجود ہیں ۔مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنونے نامہ نگاروں کو بتایا کہ جائے حادثہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہواہے اور اس بات کی تحقیق کی جارہی ہے لاپرواہی کہاں پر ہوئی ۔تکنیکی خرابی کی شناخت پہلے کیوں نہیں کی تھی ۔کس حصے نے کا م کرنا چھوڑ دیا تھا ۔ٹرین ڈرائیور سے بھی تحقیق کی جاری ہے۔ اس حادثے کے پیچھے کوئی سازش ہے؟اس سوال کے جواب میں مرکزی وزیر ریلوے نے کہاکہ ’’ابھی یقینی طور پر کچھ کہنا ممکن نہیں ہے۔ میں یہاں حادثے کی اصل وجہ جاننے آیا ہوں۔ تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ وزیراعظم اس معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ میں بھی وزیر اعظم نریندر مودی سے رابطے میںہوں۔