فلم کی ناکامی کے بعد کپل شرما نے وزن بڑھنے کی وجہ بتادی
ممبئی،جنوری ۔بھارتی کامیڈین کپل شرما نے کہا ہے کہ وہ اپنی فلم کی تیاری کے دوران فٹنس کے لحاظ سے اکشے کمار بن گئے تھے۔کپل شرما نے نیٹ فلکس کے اسپیشل شو میں شرکت کی اور میزبان انو بھاؤ سے گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ وہ جب اپنی فلم ‘فرنگی’ بنا رہے تھے تو اس دوران انہوں نے اپنی فٹنس کا خاص خیال رکھا اور وہ اس لحاظ سے اکشے کمار لگ رہے تھے۔کپل نے مزاحیہ انداز میں کہا فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کا وزن 72 کلوگرام تھا لیکن جیسے ہی فلم فلاپ ہوئی تو پھر سے وزن 92 کلوگرام ہوگیا ہے۔بھارتی کامیڈین کے بتایا کہ انہیں کبھی اندازہ نہیں تھا کہ وہ مزاحیہ فنکار بن جائیں گے، پہلی مرتبہ کالج فیسٹول میں پرفارم کیا اور لوگوں سے خوب داد ملی تو پتا چلا مجھ میں صلاحیت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میرے اساتذہ مجھے نکما کہتے تھے جبکہ مزاح سیکھنے میں میرے والد کا بڑا ہاتھ ہے، وہ گھر میں اکثر والدہ کے ساتھ مزاحیہ انداز میں گفتگو کرتے تھے۔انٹرویو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ جب تک زندگی ہے کامیڈی چلتی رہے گی۔